LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ مختلف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ، ہائی الرٹ جاری ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا بی آئی ایس پی میں 45 سال کی غیر شادی شدہ خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، ریفرنڈم کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے :ترجمان جے یو آئی ا ٹرمپ کا تھائی لینڈ سے بڑا تجارتی معاہدہ، امریکی برآمدات پر تمام ٹیرف ختم کرنے کا اعلان

بی آئی ایس پی میں 45 سال کی غیر شادی شدہ خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ

Web Desk

17 November 2026

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرتے ہوئے 45 سال یا اس سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو بھی پروگرام میں شامل کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے اس اہم پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بی آئی ایس پی بورڈ نے 45 سال یا اس سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو پروگرام کا حصہ بنانے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے وضاحت کی کہ اس زمرے میں وہ مستحق خواتین شامل ہوں گی جن کی کبھی شادی نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ایسی تمام خواتین بھی پروگرام کے مقررہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کی صورت میں باقاعدگی سے بی آئی ایس پی سے مالی معاونت حاصل کر سکیں گی، جس کا مقصد معاشرے کے محروم اور نظرانداز طبقات کو معاشی تحفظ فراہم کرنا ہے۔