LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قیمتی پتھروں کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کردیا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے: حافظ نعیم ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے سے نشانہ بنانے کا دعویٰ مختلف شہروں میں خشک سالی کا شدید خطرہ، ہائی الرٹ جاری ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار آئینی عدالت نے سابقہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر جاری چارج شیٹ کو کالعدم کر دیا بی آئی ایس پی میں 45 سال کی غیر شادی شدہ خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ

ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کرایا جائے: فاروق ستار

Web Desk

17 November 2026

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے سنہ 2027 سے قبل ریفرنڈم کرایا جائے۔

کراچی میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم سے مطالبہ ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم کے بعد اب ملک میں نئے انتظامی یونٹس پر ریفرنڈم کا دیرینہ مسئلہ بھی جلد حل کیا جائے۔

سرکاری رہائش گاہوں کے مکینوں کے مسائل اجاگر کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقوں جہانگیر روڈ، مارٹن کوارٹرز اور دیگر ملحقہ علاقوں میں قیامِ پاکستان کے بعد سے سرکاری ملازمین آباد ہوئے، اور ماضی میں سرکاری کوارٹرز سے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے باوجود بے دخل نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سرکاری کوارٹرز میں رہائش پذیر موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین شدید مشکلات سے دوچار ہیں، تاہم حکومت نے ان ملازمین کی داد رسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ اگر ان ملازمین کو موجودہ کوارٹرز کی ملکیت نہیں دی جا سکتی تو پھر ایک اچھی رہائشی سوسائٹی بنا کر انہیں متبادل مکانات فراہم کیے جائیں، کیونکہ 5 ہزار سے زائد خانہ بدوش سرکاری ملازمین کا یہ مسئلہ تاحال حل نہیں ہو سکا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے مزید کہا کہ ان ملازمین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی حقوق ملنے چاہئیں اور سرکاری ملازمین کے لیے مختص رہائشی زمین ان سے واپس نہ لی جائے، کیونکہ بیواؤں اور یتیم بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے دوٹوک اعلان کیا کہ سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو کسی صورت بے دخل نہیں ہونے دیں گے اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے قبل سرکاری کوارٹرز کا یہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا، جس میں ایم کیو ایم ترجمان نے اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مراد علی شاہ صوبے کے انتظامی اور مالی امور انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔