ای سی سی اجلاس: لاپتا افراد کے 945 خاندانوں کیلئے 4 ارب 77 کروڑ روپے کی منظوری
Web Desk
18 December 2025
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاپتا افراد کے 945 خاندانوں کو 4 ارب 77 کروڑ روپے کی ادائیگی سمیت مختلف محکموں کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں مختلف شعبوں کے لیے مالی منظوریوں کے ساتھ ساتھ مہنگائی کی صورتحال اور قیمتوں میں استحکام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران چیف اکانومسٹ پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشی ایٹوز ڈویژن ڈاکٹر امتیاز احمد نے معاشی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران مجموعی مہنگائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، جو مؤثر معاشی نظم و نسق اور قیمتوں میں استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال کے ابتدائی مہینوں میں مہنگائی کی شرح کم رہی، جولائی میں 4.1 فیصد اور اگست میں 3.0 فیصد رہی، تاہم سیلاب کے باعث عارضی سپلائی رکاوٹوں کے نتیجے میں ستمبر اور اکتوبر میں دباؤ آیا، جس کے بعد نومبر میں مہنگائی کم ہو کر 6.1 فیصد پر آ گئی۔
ای سی سی اجلاس میں ڈسکوز میں 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری، توانائی کے ایس ڈی جیز منصوبوں کیلئے 6 ارب 35 کروڑ روپے، دانش اسکولوں اور نوجوانوں کی اسکل ڈیولپمنٹ کیلئے 5 ارب 76 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5 ارب 19 کروڑ روپے اور پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کیلئے 17 کروڑ 4 لاکھ روپے کی منظوری بھی دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق فرنٹیئر کور اور رینجرز کے ہیلی کاپٹروں کی مرمت کیلئے فنڈز، اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی رہائشی سوئٹس کی تعمیر اور کنگ حمد نرسنگ یونیورسٹی کیلئے 25 کروڑ روپے کی منظوری بھی اجلاس میں دی گئی۔
متعلقہ عنوانات
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا
3 October 2026
سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا
3 October 2026
آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
3 October 2026
اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
3 October 2026
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
3 October 2026