LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

ای سی سی اجلاس، ’میراگھرمیراآشیانہ‘ اسکیم میں قرض کی حدایک کروڑتک بڑھانے کی منظوری

Web Desk

27 February 2026

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کم لاگت ہاؤسنگ منصوبے ’میراگھرمیراآشیانہ اسکیم‘ میں قرض کی حد ایک کروڑ روپے تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ہوا۔  جس میں کم لاگت کے گھروں کے لیے یکساں 5 فیصد مارک اپ مقرر کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق ہاؤسنگ فنانس کےلیے چار سالہ توسیعی اہداف اوراسٹیٹ بینک کے ذریعے اسکیم پر عملدرآمد جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نےپہلے سے جاری قرضوں کو بھی 5 فیصد شرح سودپر لانے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ اس ضمن میں سبسڈی ادائیگیاں سالانہ مالی گنجائش کے مطابق ہوں گی۔اعلامیے کے مطابق سستے گھروں کی فراہمی سے تعمیراتی شعبے اور روزگار میں اضافہ متوقع ہے

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بارانی علاقوں میں زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے 72 لاکھ 89 ہزار روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی جبکہ تھر کول ریل رابطےکے منصوبے کیلئے 6 ارب 61 کروڑ روپے کی گرانٹ منظورکی گئی۔