ایران: ڈچ سفارتکار اسٹار لنک کی کٹس اور سیٹلائٹ فونز اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا، روسی میڈیا
Web Desk
24 February 2026
روسی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں ایک ڈچ سفارتکار کو اسٹار لنک کی سیٹلائٹ فونز اور کٹس اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ویڈیو شواہد کے مطابق تہران ائیرپورٹ پر سفارتکار نے اپنے سوٹ کیس کو اسیکنر سے گزارنے سے انکار کر دیا، جس پر ایرانی حکام نے اس کا سامان ضبط کر لیا۔
سفارتکار بغیر سامان واپس لیے ملک روانہ ہو گیا، تاہم دوسرے مندوب کے سامان کی تاخیر پر ایرانی حکام نے اسے کھول دیا۔
ایلون مسک کی اسٹار لنک سہولت ایران میں انٹرنیٹ کی مفت فراہمی کے لیے استعمال کی جاتی ہے، مگر ایران نے پچھلے سال سے اس کے استعمال، درآمد اور تقسیم پر پابندی لگا رکھی ہے۔ اسٹار لنک کے استعمال کو ممکنہ مجرمانہ عمل یا جاسوسی کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔
ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے تہران ائیرپورٹ پر ڈچ سفارتکار کے سامان کی ضبطی پر شدید احتجاج کیا اور نیدرلینڈز میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کر لیا۔
یہ واقعہ ایران اور ہالینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات پر اثر ڈال سکتا ہے اور اسٹار لنک کی قانونی حیثیت ایران میں ایک حساس مسئلہ بن گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا
29 August 2026
کراچی کے حالات موہنجوڈارو سے بھی بدتر ہیں: فاروق ستار
29 August 2026
مولانا فضل الرحمان 30 اگست کو اہم دورہ سندھ پر سکھر پہنچیں گے
29 August 2026
ڈیفنس رہائشی عمارت جھگڑا کیس، دو ملزمان کی ضمانت منظور
29 August 2026
حکومت پنجاب کا تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ فوجی اہلکاروں سے کرانے کا فیصلہ
29 August 2026
پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے: بلال بن ثاقب
29 August 2026
پمز سانحے کے بعد وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
29 August 2026
کمالیہ یونیورسٹی میں زرعی فضلے سے توانائی بنانے کے منصوبے کا آغاز
29 August 2026