LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایف آئی اے کارروائی، نجی پیٹرولیم کمپنی سے ٹیکس چوری کے اربوں روپے کی ریکوری آئی پی پی میں شمولیت کرنیوالوں میں سب سے بڑا نام سردار تنویرالیاس کا ہے: رانا ثناء اللہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ، واشنگٹن میں جلد ملاقات پر اتفاق وزیراعظم شہباز شریف دوطرفہ دورے پر استنبول پہنچ گئے وزیراعظم شہید آیت اللہ خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت کے بعد ترکیہ روانہ امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹائمز اسکوائر پر ہونے والے 8 تاریخی ‘بال ڈراپ’  عوامی تقریب کو  ایک انتہائی محدود اور نجی ایونٹ میں تبدیل کر دیا گیا امریکہ کی 250ویں سالگرہ، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر 8 مرتبہ ‘بال ڈراپ’ کا تاریخی جشن، شیڈول جاری شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریبات جاری، عالمی وفود کی آمد 28 ارب روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب تلف، 18 ہزار بوتلیں نذرِ آتش ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 17 افراد جاں بحق، 41 زخمی ہوئے: این ڈی ایم اے جاپانی وزیراعظم کا دورہ بھارت، چین نے دونوں ممالک کو خبردار کردیا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین میں شرکت این ڈی ایم اے کی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا پہلا اجلاس، مون سون خطرات کا جائزہ لیا گیا لاہور میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کارروائی، 744 اداروں کو نوٹس جاری روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا

دکی میں منگنی سے واپس آنے والی وین کھائی میں گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 18 زخمی

Web Desk

3 July 2026

بلوچستان کے علاقے دکی میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں منگنی کی تقریب سے واپس آنے والی مسافر وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور بچوں سمیت 18 افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق، خوشی کی تقریب سے واپس آنے والے مہمانوں کی وین ‘مندے ٹک’ کے مقام پر پہنچی تو اچانک گاڑی کے بریک فیل ہو گئے، جس کے باعث بے قابو ہو کر وین گہری کھائی میں جا گری۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دیگر 18 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال دکی منتقل کیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں معصوم بچے بھی شامل ہیں، جن میں سے 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے لورالائی ریفر کر دیا گیا ہے۔

لیویز اور ضلعی حکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت پائند خان ولد گلزار خان کے نام سے ہوئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والے جاں بحق اور تمام زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان یعنی ڈاکٹر جوہر خان شادوزئی کے خاندان سے ہے۔ اس المناک حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور خوشی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہو گئی