دبئی پولیس نے بچے کے سڑک پر بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کر دیا
Web Desk
21 February 2026
دبئی: دبئی پولیس نے ایک بچے کو سڑک پر بائیک چلانے پر 50 ہزار درہم (تقریباً 38 لاکھ پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کر دیا۔ خلیجی اخبار کے مطابق دبئی ٹریفک پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران دو بچوں کو مین روڈ پر چار پہیوں والی کواڈ بائیک چلاتے دیکھا اور فوری طور پر انہیں روک لیا۔
پولیس نے والدین کو طلب کیا اور بائیک ضبط کر لی۔ حکام نے والدین کو خبردار کیا کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو سڑکوں پر بائیک یا کسی بھی گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں کیونکہ یہ اقدام نہ صرف بچوں بلکہ دیگر شہریوں کے لیے بھی سنگین خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔
دبئی پولیس نے واضح کیا کہ جو کوئی بھی بچوں یا شہریوں کی حفاظت کو خطرے میں ڈالے گا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا
29 August 2026
مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
29 August 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
29 August 2026