سمندری طوفان کی پیشگوئی، دبئی پولیس نے ساحلی علاقوں میں الرٹ جاری کر دیا
Web Desk
18 December 2025
سمندری طوفان کی پیشگوئی کے بعد دبئی پولیس نے عوام کو سمندری خطرات سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
دبئی پولیس کے مطابق غیر مستحکم موسمی صورتحال کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ خراب موسم کے دوران سمندر میں جانے سے گریز کریں۔
پولیس نے مختلف عوامی بیچز پر نفری تعینات کر دی ہے اور شہریوں کو سمندر میں کھیل کود اور تیراکی سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سمندری طوفان سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
دبئی پولیس کے مطابق ساحلی علاقوں میں اضافی گشت شروع کر دیا گیا ہے جبکہ عوام کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اور سمندر میں داخل نہ ہوں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ساحلی علاقوں کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری فوری طور پر 999 پر رابطہ کریں۔
متعلقہ عنوانات
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
11 October 2026
آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری
11 October 2026
آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
11 October 2026
وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم
11 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026