LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ورلڈ الٹیمیٹ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر 20 ستمبر کا لانگ مارچ ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا: حافظ نعیم الرحمٰن ایران کے ساتھ جنگ مڈٹرم انتخابات کے بعد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ عراق کا ایران کے ساتھ 3 سرحدی گزرگاہوں پر آمدورفت بحال کرنے کا اعلان سعودی آئل پائپ لائن پر ڈرون حملہ، عراقی فورسز نے لانچنگ سائٹ کا سراغ لگا لیا وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال 28 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: سلمان اکرم راجہ ہرنائی میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، 5 کان کن زندہ نکال لیے پٹرولیم لیوی کیخلاف جدوجہد سے حکومت ریلیف دینے پر مجبور ہوئی: حافظ نعیم وزیراعظم کا عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف: حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات منگل تک موخر صوبوں کی تقسیم سے انتظامی یونٹس یا بلدیاتی انتخابات کا معاملہ نکل سکتا ہے: رانا ثناءاللہ سعودیہ سے جنگ نہیں، امریکا میں ہمت ہے تو ایرانی فوج کا سامنا کرے: مسعود پزشکیان ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشت گردی کا الزام ماننے سے صاف انکار پٹرولیم لیوی کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

نئے سال کا شاندار آغاز، دبئی میں پہلے ہی دن 58 ارب روپے سے زائد کی پراپرٹیز فروخت

Web Desk

2 January 2026

نئے سال 2026 کے پہلے ہی دن دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی، جہاں 58 ارب روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹیز فروخت ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق یکم جنوری کو دبئی میں مجموعی طور پر 771.12 ملین درہم کی پراپرٹیز کے سودے طے پائے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 58 ارب 80 کروڑ 65 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں دبئی بھر میں 204 رئیل اسٹیٹ ٹرانزیکشنز مکمل ہوئیں، جن میں 140 رہائشی یونٹس، 40 عمارتیں اور 24 پلاٹس کی فروخت شامل ہے۔

سب سے بڑی مالیت کا سودا پام جمیرا میں ہوا، جہاں ایک لگژری اپارٹمنٹ 3 کروڑ 35 لاکھ درہم میں فروخت ہوا۔ دوسرا بڑا سودا برج خلیفہ کے قریب ایڈریس فاؤنٹین ویوز، ٹاور 2 میں واقع ایک ہوٹل اپارٹمنٹ کا تھا، جو 1 کروڑ 44 لاکھ درہم میں فروخت ہوا۔

علاوہ ازیں برج خلیفہ میں ایک اور اپارٹمنٹ 1 کروڑ 3 لاکھ درہم میں فروخت ہوا، جو اس دن کا تیسرا بڑا سودا قرار دیا گیا۔

دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران دبئی میں مجموعی رئیل اسٹیٹ فروخت کا حجم 682 ارب درہم تک پہنچ گیا، جو 2024 کے مقابلے میں 30.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جنوری سے دسمبر 2025 کے دوران 185.5 ارب ڈالرز مالیت کے رئیل اسٹیٹ سودے ہوئے، جبکہ دبئی میں پراپرٹی خریدنے والوں میں 31 سے 45 سال کی عمر کے افراد سرفہرست رہے۔