LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تہران نے ثالثوں کے ذریعے مذاکرات میں امریکی تجاویز مسترد کردیں استحکام پاکستان پارٹی کے ایل اے 6 کے امیدوار علی شان سونی گرفتار سعودی عرب پر حملہ: عراقی وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیدیا امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ صدر ٹرمپ کے پاس ایران کے معاملے پر آپشنز محدود ہیں: امریکی میڈیا نائجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 30 افراد ہلاک، متعدد مکان نذر آتش گزشتہ پانچ برس روس کیلئے انتہائی مشکل اور تاریخ ساز رہے، صدر پوتن صدر پوتن نے روسی فوج میں 25 ہزار اہلکاروں کے اضافے کی منظوری دے دی اسرائیلی فوج کا انروا کے دفتر پر دھاوا، عملے کو حراست میں لے لیا پاکستان کی سعودیہ پر ڈرون حملوں کی مذمت، امن کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا اسرائیلیوں کی آباد کاری، صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے تیز کردیئے اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی بستیوں کے توسیعی منصوبے کی شدید مذمت انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

دبئی ہائی وے حادثہ: بھارتی مسلم خاندان کے 4 کمسن بھائی اور ملازمہ جاں بحق

Web Desk

7 January 2026

دبئی میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے مسلم خاندان کے چار کمسن بیٹے اور خاندان کی ملازمہ جاں بحق ہو گئی۔
حادثہ ابوظبی دبئی ہائی وے کے قریب الشہامہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں خاندان کی گاڑی لیوا فیسٹیول سے واپسی پر حادثے کا شکار ہوئی۔

حادثے میں والدین اور ایک بچہ محفوظ رہے، جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 5 سے 14 سال کی عمر کے چار بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاندان کی 48 سالہ ملازمہ بھی شامل ہے۔ بچے دبئی کے مختلف اسکولوں میں زیرِ تعلیم تھے۔

چاروں بچوں کو متحدہ عرب امارات میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے، جبکہ ملازمہ کا جسدِ خاکی آبائی شہر کیرالہ منتقل کیا جائے گا۔ حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔