دبئی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، ورک فرام ہوم نافذ، فلائٹ آپریشن متاثر
Web Desk
18 December 2025
دبئی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہو گئے ہیں۔
شدید بارش اور خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی ریموٹ ورک اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق صرف انتہائی ضروری عملہ ہی دفاتر میں حاضری دے گا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے دبئی اور ابو ظبی میں شدید موسم کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
خراب موسم کے باعث دبئی کے معروف تفریحی مقامات گلوبل ولیج اور عین دبئی کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اسکائی ڈائیو کی تمام سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔
موسم کی خرابی اور تیز بارش کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ دبئی ائیرپورٹ پر آنے اور جانے والی متعدد پروازیں منسوخ جبکہ کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
دبئی پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ اسی طرح دبئی ائیرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ممکنہ تاخیر کے پیش نظر وقت سے پہلے ائیرپورٹ پہنچنے کا مشورہ دیا ہے۔
حکام کے مطابق دبئی میں موسم جمعے کی رات سے بتدریج بہتر ہونے کی توقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا بڑھتی کشیدگی کے باوجود ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ
4 June 2026
جی بی الیکشن کو پنجاب اور اسلام آباد سے مینج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے حسن مرتضی
4 June 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم اجلاس 8 جون کو طلب
4 June 2026
ہر ہائی کورٹ آزاد ، سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت نہیں: جسٹس عامر فاروق
4 June 2026
شرجیل میمن کی محسن نقوی سے ملاقات، وفاق اور سندھ تعاون پر اتفاق
4 June 2026
پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت دریائے چناب پر اپنے حقوق کی حفاظت کرے گا: دفتر خارجہ
4 June 2026
بجلی، گیس کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ پر درخواست جھوٹی قرار، جرمانہ عائد
4 June 2026
ٹرمپ کا امن بورڈ بھی غزہ میں امن قائم کرنے میں ناکام، 9 فلسطینی شہید
4 June 2026