دبئی ڈیزائن ویک کا آغاز، 50 سے زائد ممالک کے ڈیزائنرز کی شرکت
Web Desk
5 November 2026
متحدہ عرب امارات میں 12ویں سالانہ ‘دبئی ڈیزائن ویک’ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں دنیا بھر کے 50 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے نامور ڈیزائنرز، آرکیٹیکٹس اور تخلیقی شعبوں کے ماہرین 40 سے زیادہ منصوبوں اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اپنا فن پیش کر رہے ہیں۔
دبئی ڈیزائن ڈسٹرکٹ (d3) میں منعقد ہونے والی یہ شاندار تقریب 8 نومبر تک جاری رہے گی، جس کی سرپرستی ‘دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی’ کی چیئرپرسن شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم کر رہی ہیں۔ ایونٹ کا ایک اہم مرکز ‘ڈاؤن ٹاؤن ڈیزائن’ نمائش ہے جس میں 35 سے زائد ممالک کے 300 سے زیادہ عالمی برانڈز اور ابھرتے ہوئے ڈیزائنرز شرکت کر رہے ہیں۔ اس سال نمائش میں اماراتی تخلیق کاروں نے “وراثتی مستقبل” (Inherited Future) کے عنوان سے روایتی ثقافت اور جدید پروڈکٹ ڈیزائن کا امتزاج پیش کیا ہے، جبکہ نمائش میں پائیداری اور ری سائیکلنگ سے متعلق 25 سے زائد آرٹ تنصیبات بھی رکھی گئی ہیں۔
دبئی ڈیزائن ڈسٹرکٹ کی سینئر نائب صدر خدیجہ البستکی اور دبئی کلچر کی چیف ایگزیکٹو شیماء راشد السویدی نے ایونٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ڈیزائن خطے کی تخلیقی معیشت کا بنیادی ستون ہے اور دبئی کو عالمی ڈیزائننگ مرکز بنانے کی کوششیں جاری رہیں گی۔ اس ہفتے کے دوران 50 سے زائد ورکشاپس اور تخلیقی نشستوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جبکہ تقریب کا اختتام 7 اور 8 نومبر کو ‘دبئی ڈیزائن ویک مارکیٹ پلیس’ کی نمائش کے ساتھ ہوگا جہاں 80 سے زائد آزاد کاروباری ادارے اپنے شاہکار پیش کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت
22 November 2026
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار
22 November 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ
22 November 2026
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل
22 November 2026
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا
22 November 2026
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
22 November 2026
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
22 November 2026