Web Desk
14 December 2025
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کے اغوا کا معاملہ حل ہو گیا، ڈی ایس پی ہی اپنی بیوی اور بیٹی کا قاتل نکلا۔
ڈی آئی جی ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدرنے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی عثمان حیدرنے بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا، عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کے اغوا کی ایف آئی آر تھانہ برکی میں درج کراوئی گئی تھی، ڈی ایس پی عثمان حیدر نےایک ماہ قبل بیوی اور بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ڈی آئی جی ذیشان رضا کے مطابق عثمان حیدر کی بیٹی کی لاش کاہنہ اور بیوی کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کر لی گئی ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے اور ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے گھر یلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کیا، ڈی ایس پی عثمان حیدر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں، مقتولہ عثمان حیدر کی پہلی بیوی تھی،
متعلقہ عنوانات
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم
30 September 2026
ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
30 September 2026
18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان
30 September 2026
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
30 September 2026
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور
30 September 2026
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی
30 September 2026
پاکستان ایس سی او سربراہ اجلاس کی کامیاب میزبانی کیلئے پرعزم ہے: اسحاق ڈار
30 September 2026
ماسکو میں عالمی مذہبی کانفرنس، پاکستان سمیت 40 ممالک کے وفود کی شرکت
30 September 2026