LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

منشیات ڈیلر پنکی کو قابلِ اعتراض کپڑے پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے، جیل حکام

Web Desk

11 July 2026

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں بدنام زمانہ منشیات ڈیلر ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں جیل حکام نے ملزمہ کو قابلِ اعتراض لباس پہننے کی اجازت دینے سے صاف انکار کر دیا۔ ملزمہ انمول عرف پنکی کی جانب سے جیل میں بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم نہ کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر تفصیلی جواب داخل کیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے جیل حکام سے استفسار کیا کہ ملزمہ کو جیل کے اندر ادویات اور متبادل کپڑے کیوں فراہم نہیں کیے جا رہے؟ جس پر ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں ملزمہ کو کپڑے فراہم کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن جیل کے اپنے قوانین اور ضوابط ہوتے ہیں، اس لیے ملزمہ کو جیل کے اندر قابلِ اعتراض یا غیر مناسب کپڑے پہننے کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔ ویمن جیل آفیسر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ ملزمہ باہر سے کوئی بھی نارمل یا مناسب کپڑے منگوا کر پہن سکتی ہے، انتظامیہ کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

ملزمہ کی صحت اور ادویات کے حوالے سے جیل حکام نے عدالت کو بتایا کہ انمول عرف پنکی کا سول اسپتال کراچی سے باقاعدہ علاج چل رہا ہے اور اسپتال کے متعلقہ ڈاکٹرز کی جانب سے تجویز کردہ تمام ضروری ادویات اسے جیل مینوئل کے مطابق باقاعدگی سے فراہم کی جا رہی ہیں۔ عدالت نے ویمن جیل حکام کا تفصیلی مؤقف اور یقین دہانی سننے کے بعد ملزمہ انمول عرف پنکی کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو باقاعدہ نمٹا دیا۔