LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیرِ تعلیم پنجاب کا اسکولوں میں بچوں کو خود پڑھانے کا اعلان؟ کون سے مضامین پڑھائیں گے؟ مفت عمرہ کا جھانسہ دے کر آئس سعودی عرب اسمگل کرنے والا مرکزی اشتہاری گرفتار ازخود دوائیں مہنگی کرنے والی فارما کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ دیو ہیکل بحری جہاز “ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا لاہور: زہریلا کھانا کھانے سے 12 افراد کی حالت غیر، اسپتال منتقل مستونگ ہائی وے پر مسلح افراد کا حملہ، بلوچستان سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ گن مین سمیت شہید امریکی جارحیت بند ہونے تک خطے میں جوابی حملے جاری رہیں گے: ایرانی فوج عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی اسرائیلی آبادکاروں کا مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخلہ، فلسطینی حکام کا شدید احتجاج ایران معاہدہ کرنے کیلئے منتیں کر رہا ہے، قیمت چکانا پڑے گی: مارکو روبیو آسیان ریجنل فورم: پاکستان علاقائی امن، استحکام اور تعاون کیلئے پُرعزم ہے، اسحاق ڈار انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کا 230 سے زائد ضمانتوں میں توسیع کا حکم، 29 اکتوبر تک پولیس کو   پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا جعلی شناختی دستاویزات کا اسکینڈل, نادرا اور پاسپورٹ افسران کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات، 42 کیسز میں اہم انکشافات وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت بہبودِ آبادی پر اہم اجلاس، 2035 تک شرحِ نمو 1.25 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر خلع کے وقت نصف حق مہر کی واپسی کا معاملہ: سپریم کورٹ میں اہم قانونی و شرعی نقطے پر سماعت، ڈاکٹر بابر اعوان اور ڈاکٹر انعام اللہ عدالتی معاون مقرر

ازخود دوائیں مہنگی کرنے والی فارما کمپنیوں کے گرد گھیرا تنگ

Web Desk

23 July 2026

ملک میں ڈی ریگولیٹڈ ادویات کی قیمتوں میں شدید اضافے کے معاملے پر حکومت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فارما کمپنیوں سے جواب طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں کم از کم 76.8 فیصد اور زیادہ سے زیادہ 1621 فیصد تک کا ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے 50 فیصد سے زائد اضافہ کرنے والی 37 نیشنل اور ملٹی نیشنل فارما کمپنیوں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کے مطابق یہ نوٹسز ان کی ہدایت پر جاری کیے گئے ہیں تاکہ کمپنیوں سے اس بے تحاشا اضافے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل 92 دواؤں کی قیمتیں بڑھانے پر یہ اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں سے 12 کمپنیوں نے 35 ادویات کے حوالے سے اپنے جوابات جمع کرا دیے ہیں، 2 نے مہلت مانگی ہے جبکہ جواب نہ دینے والی 23 کمپنیوں کو ریمائنڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔ تمام کمپنیوں کے جوابات موصول ہونے کے بعد حکومت آئندہ کا حتمی لائحہ عمل طے کرے گی۔