عمران خان کی بینائی میں بہتری کے دعوے کی تصدیق کرنے سے قاصرہوں، ڈاکٹر عاصم یوسف
Web Desk
16 February 2026
شوکت خانم اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا علاج کرنے والے معالجین ان کی بینائی میں نمایاں بہتری کا دعویٰ کر رہے ہیں مگر وہ اس کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں ۔عمران خان کا علاج شفاانٹرنیشنل اسپتال اسلام آبادمیں کیا جائے۔ سابق ویراعظم کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹرعاصم یوسف کا اہم بیان اورمطالبہ سامنے آگیا۔
ڈاکٹرعاصم یوسف کاکہناتھاکہ اتوار کی شب پونے10 بجے انہوں نے فون پر اسلام آباد میں 2 ڈاکٹرز سے 40منٹ بات کی، جو بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا علاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے ریٹینااسپیشلٹ ڈاکٹر خرم اعظم مرزاکو بھی فون کال میں شامل کیا،اسلام آباد کے ڈاکٹرز نےانہیں اب تک کے علاج اور مزید اقدامات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔
ڈاکٹر عاصم کے مطابق کال کے دوران دونوں معالجین نے بتایا کہ جب انھوں نے پہلی مرتبہ عمران خان کا معائنہ کیا تو اُن کی کیا علامات تھیں، اب تک کیا علاج کیا گیا، علاج کی تفصیلات کیا رہیں اور فالو اَپ کس نوعیت کا رہا۔
انھوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی تازہ ترین تشخیص گذشتہ روز دوپہر کو کی گئی تھی۔ معالجین کے مطابق اُن کی رائے میں عمران خان کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور اُن کی بینائی میں بھی خاصی بہتری دیکھی گئی ہے۔
ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا کہ اگر وہ خود اس بات کی تصدیق کر پاتے تو انھیں انتہائی خوشی ہوتی۔ تاہم اُن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے انھوں نے خود عمران خان کا معائنہ نہیں کیا، نہ ہی وہ اُن کے علاج میں شریک رہے اور نہ ہی اُن سے بات کر سکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس لیے وہ اس بات کی تصدیق یا تردید کرنے سے قاصر ہیں کہ انھیں جو معلومات فراہم کی گئی ہیں وہ کس حد تک درست ہیں۔
ڈاکٹر عاصم یوسف نے حکام سے اپیل کی کہ انھیں یا اُن کے ساتھی ڈاکٹر فیصل سلطان یا دونوں کو عمران خان سے ملاقات اور اُن کے علاج میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے اہلِ خانہ کی جانب سے نامزد کیے گئے اور اسلام آباد میں موجود ریٹینا اسپیشلسٹس کو بھی معائنے اور علاج میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔
متعلقہ عنوانات
سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز
19 September 2026
مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار
19 September 2026
عدالتی فائل گمشدگی کیس، سزا پانے والا اہلکار 15 سال بعد بری
19 September 2026
امریکی صدر ٹرمپ نے روس اور ایران پر پابندیوں کے بل پر دستخط کر دیے
19 September 2026
جنگلات کی آگ کا دھواں دیگر فضائی آلودگی سے زیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے: تحقیق
19 September 2026
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
19 September 2026
کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا
19 September 2026
ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار
19 September 2026