LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش خطے میں کسی بھی محاذ پر لڑائی کا مطلب جنگ جاری رہنا ہے: ایران کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکستانی معیشت کیلئے تشویش کا باعث ہیں: وزیر خزانہ خیبر پختونخوا میں ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کیلئے بڑے اقدامات تجویز سرکاری عہدہ ملازمت نہیں، عوامی خدمت کا ذریعہ ہے: مریم نواز فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری مشین ریڈایبل پاسپورٹ بند، اب صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے سانحہ پشاور: سکول کی عمارت ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی، رپورٹ پولیس چیف کو ارسال پاکستان نے علاقائی استحکام کے فروغ کیلئے مؤثر کردار ادا کیا: رضوان سعید امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف

چین اور امریکا اپنی عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ

Web Desk

25 September 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ دونوں ہی اپنی عوام کی خوشحالی اور معاشی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے خواش مند ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں دیے گئے پروقار عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان دیرینہ سفارتی تعلقات قائم ہیں اور اس وقت دونوں ممالک متوازن تجارتی تعلقات کے قائم کرنے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں سیکیورٹی چیلنجز اور سپر انٹیلی جنس جیسے حساس اور اہم عالمی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔

اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ متعدد اہم معاملات پر ہم آہنگی قائم ہوئی ہے، اور یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ دونوں ممالک کے مابین کسی بھی قسم کی محاذ آرائی دنیا کے لیے نقصان دہ ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کی ان دو بڑی طاقتوں کو باہمی احترام، برابری اور ہار جیت کے مقابلے سے بالاتر ہو کر تعلقات آگے بڑھانے چاہئیں۔ چینی صدر نے مصنوعی ذہانت (AI) کی تیز رفتار پیش رفت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کی یہ ترقی لازمی طور پر انسانی کنٹرول کے اندر ہونی چاہیے۔ وائٹ ہاؤس آمد پر چینی صدر کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور لڑاکا و بمبار طیاروں نے فلائی پاسٹ کے ذریعے سلامی دی