ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی
Web Desk
17 August 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو شدید نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمان نے آبنائے ہرمز میں امریکی اقدامات یا کوششوں میں کسی بھی قسم کی مداخلت کی کوشش کی تو اس کے خلاف براہِ راست فوجی حملہ کیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکی انتظامیہ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ساتھ بیک چینل اور پسِ پردہ رابطوں کے ذریعے ایک محفوظ اور براہِ راست مواصلاتی راستہ قائم کر لیا ہے۔صدر ٹرمپ نے عمان کو خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں امریکہ کی عسکری و بحری کارروائیوں کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کی صورت میں فوری ردِعمل دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مئی میں بھی امریکی صدر نے عمان کو حملے کی دھمکی دی تھی۔ امریکی صدر کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ امریکہ کے پسِ پردہ مذاکرات اور براہِ راست رابطے کا سلسلہ بحال ہوا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کے پاس اب بھی جدید اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں کے انتہائی وسیع ذخائر موجود ہیں، اور اب تک کے آپریشنز میں جتنی جنگی صلاحیت استعمال کی گئی ہے وہ نا ہونے کے برابر ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید نہیں چھوڑی: شہباز شریف
23 September 2026
سعودیہ کی حمایت کی تو امریکا بھی ہمارے نشانے پر ہوگا: حوثیوں کی دھمکی
23 September 2026
8 ممالک کی آبنائے ہرمز میں سمندری راستوں کی رکاوٹ کی مذمت، ناقابل قبول قرار
23 September 2026
جعلی اندراج کا الزام: ٹرمپ انتظامیہ کا افورڈیبل کیئر ایکٹ (اوباما کیئر) کے 7 لاکھ 60 ہزار صارفین کو نکالنے کا اعلان
23 September 2026
برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا
23 September 2026
معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان
23 September 2026
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
23 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد
23 September 2026