LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملتان: یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک مڈ ٹرم انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی، ریپبلکنز کے لیے خدشات بڑھ گئے ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا اور اسرائیل کی دھمکیاں رکوانے کا مطالبہ سعودی و کویتی وزرائے خارجہ کی حوثی حملوں اور دھمکیوں کی مذمت یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران لاہور: مضرِ صحت دودھ پینے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک روس امریکی تجاویز سننے کیلئے تیار، لیکن سیاسی رعایتیں نہیں دیں گے: سرگئی لاوروف پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا حملہ کرکے بچ نکلنے کا دور ختم ہوچکا، جارحیت کا بھرپور جواب دینگے: ایران مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف نے آٹو پالیسی 2026-2031 کی منظوری دے دی راؤل کاسترو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر روس کی امریکا پر شدید تنقید

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نان اسٹاپ اے آئی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر ڈالیں

Web Desk

8 September 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ (Truth Social) پر مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز کی نان اسٹاپ بوچھاڑ کر کے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی ان عجیب و غریب پوسٹس میں انہیں کہیں جنگجو کی طرح گھوڑے پر سوار دکھایا گیا ہے، تو کہیں وہ نیو میکسیکو کا نام بدل کر ‘نیو امریکہ’ رکھنے کی تجاویز دیتے نظر آئے۔ ایک تصویر میں وہ جدید روبوٹس کے ساتھ مارچ کرتے دکھائی دیے اور خود کو تاریخ کا عظیم ترین امریکی صدر قرار دیا۔ مزید برآں، انہوں نے ایک پوسٹ میں “چاند ہمارا ہے” کا دعویٰ کیا جبکہ ایک اور اے آئی تصویر کے ساتھ “آبنائے ہرمز ہماری ہے” کا عنوان چسپاں کرتے ہوئے ایران کو ایک ناکام ریاست (Failed State) قرار دیا۔

اس تناظر میں وائٹ ہاؤس کے سرکاری اکاؤنٹس نے بھی صدر ٹرمپ کی ایک خاص اے آئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سبز رنگ کی انگوٹھی اور میچنگ سبز ٹائی پہنے ایک منفرد انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ امریکی صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس مسلسل اور بلا تعطل پوسٹنگ کو اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی اور مبصرین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ڈیموکریٹک سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیری سِسن نے ٹرمپ کی ان سرگرمیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے طنزاً کہا کہ امریکی صدر کو آن لائن “نفسیاتی دورہ” پڑا ہے اور ان کا یہ رویہ ایک ذمہ دار عالمی رہنما کے شایانِ شان نہیں۔