امریکی صدر کی ایک بار پھر ایران کو بڑے پیمانے پر حملے کی دھمکی
Web Desk
18 September 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر بڑے پیمانے پر حملوں کی کھلی دھمکی دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ اب ایک انتہائی اہم اور حساس مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ معروف امریکی نیوز ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ (Axios) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جنگ کے فوری خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے ایران پر دوبارہ وسیع پیمانے پر عسکری حملے شروع کرنے پر سنگینی سے غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس شدید دباؤ کے باوجود ایرانی حکام امریکہ کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہیں اور اب بھی واشنگٹن کے ساتھ ایک نیا معاہدہ طے کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
امریکی صدر نے مزید بتایا کہ وہ ایران جنگ کے اگلے اور ممکنہ حتمی مرحلے کی حکمتِ عملی طے کرنے کے سلسلے میں خطے کے خلیجی اتحادیوں کا موقف اور رائے جاننے کے خواہا ں ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ جلد ہی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (UAE)، قطر، بحرین، کویت اور عمان کے سربراہان اور رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے ایران کی معاشی ناکہ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے کی جانے والی شدید بحری ناکہ بندی (Naval Blockade) کے باعث ایران کے لیے خام تیل کی عالمی برآمدات تقریباً ناممکن ہو چکی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب بھی ایران نے متبادل طریقوں سے تیل برآمد کرنے کی کوشش کی، امریکی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی تیل بردار بحری جہازوں کو تباہ کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
حوثیوں کے حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر تین میزائل حملے، 53 افراد جاں بحق
19 October 2026
جرمنی کا یہودی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر سے سخت احتجاج
19 October 2026
ایلون مسک کا اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان
19 October 2026
جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر
19 October 2026
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
19 October 2026
ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی
19 October 2026
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
19 October 2026
پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
19 October 2026