ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا، امریکی صدر
Web Desk
12 September 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ مشرقِ وسطیٰ اور اسرائیل کو مکمل طور پر تباہ کر دے گا۔ آئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی آئل پائپ لائن پر حملے کے پیچھے غالب امکانات کے مطابق ایران ہی دستِ کار تھا، تاہم واشنگٹن کسی بھی قیمت پر تہران کو نیوکلیئر طاقت بننے نہیں دے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے سے محض دو ہفتے کی دوری پر تھا اور اگر امریکہ اس پر کارروائی نہ کرتا تو تہران کی جانب سے ممکنہ حملے کا خطرہ موجود تھا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی طرف سے یورپ کے کچھ شہروں کو بھی سیکیورٹی خدشات لاحق تھے، جبکہ آبنائے ہرمز پر اس وقت امریکہ کا مکمل کنٹرول قائم ہے۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ جاری یہ جنگ جلد اپنے اختتام کو پہنچے گی اور اس کے خاتمے کے ساتھ ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یمن کے حوثی باغی اب امریکہ کے ساتھ براہِ راست محاذ آرائی یا لڑائی کے خواہا نہیں۔
متعلقہ عنوانات
چینی صدر کی امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش
12 September 2026
امریکی نمائندے کیف میں کوئی نئی تجاویز لے کر نہیں آئے، دفتر یوکرینی صدر
12 September 2026
فوجی صلاحیتیں دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ، قومی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: سربراہ ایرانی فوج
12 September 2026
امریکا محاصرہ اور جارحیت ختم کرے تو آبنائے ہرمز کھول دیں گے، ایرانی صدر
12 September 2026
یوکرین سے مذاکرات کیلئے تیار، خصوصی فوجی آپریشن نہیں روکیں گے: لاوروف
12 September 2026
علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے اور خرم آغا نیشنل پولیس بیورو تعینات
12 September 2026
ڈیجیٹل اثاثوں کے مؤثر ضابطے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے: بلال بن ثاقب
12 September 2026
آصف زرداری کا بیرونِ ملک دورہ نجی، اخراجات خود برداشت کئے: ایوانِ صدر کی وضاحت
12 September 2026