ٹرمپ کی جھیل اونٹاریو کی جگہ جھیل امریکا کا بورڈ لگانے کی ویڈیو وائرل
Web Desk
31 August 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کر کے “جھیل امریکا” رکھنے کی صدارتی کوششوں کے دوران مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ دو نئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کر دی ہیں، جن میں سے ایک میں جھیل کے مقام پر ‘جھیل امریکا’ کا بورڈ جبکہ دوسری ویڈیو میں ٹرمپ کے بالوں کی طرز کی مسلح بطخوں کو گشت کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیوز وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین اور عالمی میڈیا نے اسے غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے 27 اگست کو صدارتی حکم نامے کے ذریعے اس نام کی تبدیلی کا اعلان کیا تھا، جس کے جواب میں اونٹاریو کے وزیر اعلیٰ ڈگ فورڈ نے کینیڈین ساحل پر “جھیل اونٹاریو، اب اور ہمیشہ” کا بورڈ لگا کر اس فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ تجارتی کشیدگی کے اس ماحول میں فی الوقت امریکی نقشوں پر نیا نام جبکہ کینیڈا اور دیگر عالمی سطح پر پرانا نام ہی استعمال کیا جا رہا ہے
متعلقہ عنوانات
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید نہیں چھوڑی: شہباز شریف
23 September 2026
سعودیہ کی حمایت کی تو امریکا بھی ہمارے نشانے پر ہوگا: حوثیوں کی دھمکی
23 September 2026
8 ممالک کی آبنائے ہرمز میں سمندری راستوں کی رکاوٹ کی مذمت، ناقابل قبول قرار
23 September 2026
جعلی اندراج کا الزام: ٹرمپ انتظامیہ کا افورڈیبل کیئر ایکٹ (اوباما کیئر) کے 7 لاکھ 60 ہزار صارفین کو نکالنے کا اعلان
23 September 2026
برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا
23 September 2026
معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان
23 September 2026
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
23 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد
23 September 2026