LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیاسی لوگوں پر نٹ لانچر استعمال نہیں ہوتے، حکومت اپنی انا ختم کر کے بات سنے: بیرسٹر گوہر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی کی اگلی قسط: اسٹیٹ بینک اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے ٹرمپ امن کمیشن کا 2.45 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کراچی: فی تولہ سونا 5600 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہو گئی امریکی محکمہ خارجہ کا ویزہ فراڈ کی روک تھام کے لیے آن لائن ٹپ پورٹل کا قیام 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے، قانون شکنی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: آئی جی پنجاب شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک کے پی پولیس ایکٹ پر تحفظات، یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے: طلال چودھری ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب ایران کو تباہ کرنے سے متعلق امریکی صدر کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: ایرانی صدر اسلام آباد میں غیر ملکی باشندے کے گھر مسلح ڈکیتی، مقدمہ درج کوہاٹ پولیس لائنز حملہ: سی ٹی ڈی نے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا افغانستان میں ڈرون ذخیرہ اور لانچ کرنے والے 10 مقامات کو نشانہ بنایا: عطا تارڑ پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ

صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کو امریکا میں کسی بھی صورت گرفتار کرنے سے انکار

Web Desk

21 July 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو امریکہ میں قیام کے دوران کسی بھی صورت گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے یہ اہم اعلان سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے اشارہ دیا تھا کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک آتے ہیں، تو ان کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے شہر کے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ بنیامین نیتن یاہو کی ممکنہ گرفتاری کا یہ معاملہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی جانب سے ان کے خلاف جاری کردہ وارنٹِ گرفتاری کے تناظر میں شدید زیرِ بحث آ چکا ہے۔