LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش خطے میں کسی بھی محاذ پر لڑائی کا مطلب جنگ جاری رہنا ہے: ایران کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکستانی معیشت کیلئے تشویش کا باعث ہیں: وزیر خزانہ خیبر پختونخوا میں ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کیلئے بڑے اقدامات تجویز سرکاری عہدہ ملازمت نہیں، عوامی خدمت کا ذریعہ ہے: مریم نواز فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری مشین ریڈایبل پاسپورٹ بند، اب صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے سانحہ پشاور: سکول کی عمارت ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی، رپورٹ پولیس چیف کو ارسال پاکستان نے علاقائی استحکام کے فروغ کیلئے مؤثر کردار ادا کیا: رضوان سعید

روس، یوکرین جنگ دنیا کیلئے تباہ کن، فوری خاتمہ ضروری ہے: ٹرمپ

Web Desk

21 September 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو فوری ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازع کے باعث روس اپنی ڈیزل آئل انڈسٹری پر کنٹرول کھو چکا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ یوکرینی حملوں کے نتیجے میں روس کی متعدد ڈیزل ریفائنریز تباہ ہو چکی ہیں اور کم از کم عارضی طور پر بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بے مقصد اور نہ ختم ہونے والی جنگ سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور ہر ماہ تقریباً 25 ہزار افراد، جن میں اکثریت فوجیوں کی ہے، اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ریفائنریز پر حملوں سے عالمی سطح پر ڈیزل کی سپلائی اور قیمتیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب، ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا کی رسائی پر حالیہ پابندیوں کے تنازع پر اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ آزاد صحافت کے خلاف نہیں ہے بلکہ وہ ‘فیک نیوز’ (جعلی خبروں) کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں جعلی خبریں کینسر کی طرح پھیل چکی ہیں جو اب قومی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن گئی ہیں، اس لیے جعلی خبروں اور گمراہ کن معلومات کا یہ سلسلہ فوری طور پر روکنا ہوگا۔