LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

نیویارک دورے کے دوران صدر ٹرمپ کی میئر زہران ممدانی سے ملاقات متوقع

Web Desk

21 September 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچنے پر شہر کے میئر زہران ممدانی سے ایک اہم ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات نیویارک کے سرکاری میئر ہاؤس ‘گریسی مینشن’ میں طے پائی ہے۔ میئر ممدانی کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر اینا بہر کے مطابق اس ملاقات کا بنیادی مقصد نیویارک شہر کی انتظامیہ اور مقامی شہریوں کو درپیش مختلف چیلنجز اور مسائل پر گفتگو کرنا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بھی اس متوقع ملاقات کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، تاہم حتمی ایجنڈے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ زہران ممدانی نے پرائمری انتخابات میں سابق گورنر اینڈریو کومو کو شکست دی تھی اور بعد ازاں عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے نیویارک کے میئر منتخب ہوئے۔ سیاسی میدان میں ایک دوسرے کے شدید مخالف تصور کیے جانے کے باوجود ممدانی کے انتخاب کے بعد صدر ٹرمپ کے رویے میں نرمی دیکھی گئی ہے، اور ان کی پہلی وائٹ ہاؤس ملاقات کے بعد ٹرمپ نے کہا تھا کہ ممدانی اپنی کارکردگی سے کئی قدامت پسندوں کو حیران کر سکتے ہیں۔