LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ کی تیاری، پاکستان میں سہ فریقی سیریز کا اعلان امریکا کا پہلی بار خلا میں ہتھیار تعینات کرنے کا اعتراف میل اِن ووٹنگ کا نظام بدعنوانی اور بے قابو مسائل کا شکار ہے: ٹرمپ 2 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی اگست میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی سے 10 ارب روپے کی بچت ہوئی: اویس لغاری پاکستان اور آئی اے ای اے میں چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سیف گارڈز معاہدے پر دستخط بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی حکومتی سطح پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی کوئی بات زیر بحث نہیں: طارق فضل چودھری پٹرولیم قیمتوں میں 100 روپے کے ریلیف سے عام آدمی کو کچھ سہولت ملے گی: مصدق ملک خلیجی خطے میں حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں: حاقان فیدان سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے: بیرسٹر گوہر پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1421 پوائنٹس بڑھ گیا سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات گلگت بلتستان کابینہ میں بجٹ منظور، کم از کم اجرت 44 ہزار روپے مقرر

میل اِن ووٹنگ کا نظام بدعنوانی اور بے قابو مسائل کا شکار ہے: ٹرمپ

Web Desk

15 September 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے متعدد اہم فیصلوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں میل اِن ووٹنگ (ڈاک کے ذریعے ووٹنگ) کا نظام بدعنوانی اور بے قابو دھاندلی کا شکار ہو چکا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک سخت بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے موقف اختیار کیا کہ میل اِن بیلٹس کے ذریعے بائیں بازو کی ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے دھاندلی کرنا انتہائی آسان ہو گیا ہے، اور سپریم کورٹ کے ایک فیصلے سے ریپبلکنز سمیت پورے امریکہ کو بھاری سیاسی نقصان پہنچا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلوں پر شدید برہم ہوتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اعلیٰ عدلیہ کے بعض فیصلوں نے امریکہ کو کم از کم 100 سال پیچھے دھکیل دیا ہے اور سپریم کورٹ نے قوم کو شدید مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ایلیٹو اور جسٹس تھامس جیسے ججوں نے بھی ان متنازع فیصلوں سے سخت اختلاف کیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے ٹیرف سے متعلق عدالتی فیصلے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس سے امریکی معیشت کو کھربوں ڈالر کا نقصان ہو گا، جبکہ برتھ رائٹ سٹیزن شپ (پیدائشی حقِ شہریت) سے متعلق فیصلے سے بھی ملک میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی نے جنم لیا۔

امریکی صدر نے مزید سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے کچھ ججز ریڈیکل ڈیموکریٹس کے سیاسی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں، جس کے باعث عدالت نے ایسے تباہ کن فیصلے دیے جن سے ہونے والا نقصان ناقابلِ تلافی ہے۔ اپنے بیان کے اختتام پر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ موجودہ سپریم کورٹ کو امریکی تاریخ کے چند تباہ کن ترین اور غلط ترین فیصلوں کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔