LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز انڈر 19 کا پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا شہداء کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا سیاسی تنقید نہیں بلکہ اخلاقی بے حسی ہےخواجہ آصف ایران کے بحرین میں ففتھ فلیٹ، اماراتی ٹینکروں، امریکی بحری جہاز پر حملے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے خاتمہ کیلئے ایران سے معاہدہ اب بھی ممکن ہے: ٹرمپ پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت انٹرنل ریونیو سروس کیخلاف مقدمے میں ٹرمپ کی نمائندگی کرنیوالے وکلا کو سزائیں سنادی گئیں امریکا کو آبنائے ہرمز پر ٹیکس یا فیس عائد کرنے کا اختیار نہیں: مارک ویلر

2 سال پہلے امریکہ مردہ ملک تھا، اب ہر کوئی عزت کر رہا ہے: ٹرمپ

Web Desk

23 May 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ دو سال قبل امریکا ایک مردہ ملک بن چکا تھا لیکن اب دنیا بھر میں اس کی عزت بحال ہو چکی ہے۔ میڈیا سے گفتگو اور مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے خارجہ امور اور ملکی دفاع پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس اس وقت دنیا کی سب سے طاقتور ترین فوج موجود ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، جبکہ فیک نیوز چینلز جنگ سے متعلق مسلسل غلط اور گمراہ کن خبریں پھیلا رہے ہیں۔ ایران کے حوالے سے سخت موقف اپناتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایرانی قیادت کو ختم کر دیا ہے اور اب ان کے پاس نہ تو ایئر فورس بچی ہے اور نہ ہی نیوی؛ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا اور اب وہ امریکا کے ساتھ معاہدے کے لیے بے تاب ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران میں وہی حکمتِ عملی اپنائی جا رہی ہے جو وینزویلا میں اختیار کی گئی تھی اور امریکی حملوں نے ایران کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

عالمی رہنماؤں اور معیشت پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اپنے دورہِ چین کو تاریخی قرار دیا اور چینی صدر شی جن پنگ کو ایک ’اچھا آدمی‘ کہا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سعودی سرمایہ کاری کا تذکرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دو سال پہلے سعودی عرب امریکا میں محض 2 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا تھا، جو ان کے دورِ حکومت میں بڑھ کر ریکارڈ 18 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ تاہم، صدر ٹرمپ کو اندرونِ ملک عوامی ردعمل کا بھی سامنا کرنا پڑا؛ نیویارک میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کے دوران مظاہرین نے دو مرتبہ مداخلت کرتے ہوئے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جس کے بعد انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے افراد کو پنڈال سے باہر نکال دیا۔