امریکی صدر ٹرمپ کا ایران جنگ تیزی سے ختم کرنے کا اعلان
Web Desk
20 May 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ حملہ عارضی طور پر مؤخر کرنے کے بعد ایک اہم ترین اجلاس کی صدارت کی، جس کے بعد انہوں نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو انتہائی تیزی سے ختم کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنی قومی سلامتی کی ٹیم (نیشنل سیکیورٹی ٹیم) کے ساتھ ایک ہنگامی اور اہم میٹنگ کی زیرِ صدارت کی۔ اس ہائی لیول اجلاس میں امریکی نائب صدر، وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع اور پینٹاگون کے اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایران کے ساتھ جنگی صورتحال، مستقبل کی حکمتِ عملی اور مختلف فوجی آپریشنز کے ساتھ ساتھ سفارتی کوششوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعدد آپشنز پر غور کیا گیا۔
اس اہم ترین بیٹھک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ “ایران کے حوالے سے اب مثبت پیشرفت ہوئی ہے، جس کے بعد ہم اس جنگ کو بہت تیزی سے ختم کر دیں گے”۔ تاہم، انہوں نے اپنے سخت مؤقف کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ امریکہ کسی بھی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے گا۔ صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ جاری فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی نیوی (بحریہ)، فضائیہ، روایتی فوج اور ان کی مرکزی قیادت کو مکمل طور پر ختم کیا جا چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کی حج 2026 کے منتظمین کی ملاقات، شہباز شریف نے مبارکباد دی
24 June 2026
عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے نئی ویزا شرائط جاری کر دیں
24 June 2026
حکومت کا پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ پر کنٹرول مزید مضبوط، شیئر ہولڈنگ میں اضافہ
24 June 2026
فیلڈ مارشل سے لیبیا کے نائب کمانڈر انچیف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر زور
24 June 2026
امیرِ قطر کا شہباز شریف سے رابطہ، پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو سراہا
24 June 2026
قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی مسترد
24 June 2026
ایران کو کوئی رقم یا منجمد فنڈز جاری نہیں کیے، معلومات غلط نکلیں تو مذاکرات ختم کر دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
24 June 2026
پاکستان میں جگر کی پیوندکاری کا عالمی ریکارڈ، 24 گھنٹے میں 10 کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل
24 June 2026