وظائف اور لیپ ٹاپ تقسیم، خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم ریڈ لائن ہیں: مریم نواز
Web Desk
18 December 2025
لودھراں میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان اوربہاولپور ڈویژن کے9005طلبہ کو لیپ ٹاپس دیئے جارہے ہیں، سرکاری کالجز کے1295،یونیورسٹیوں کے6655طلبہ کو لیپ ٹاپس دیئے جارہے ہیں۔
مریم نواز نے لیپ ٹاپ، سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام طلبہ کیلئے ہونہاراسکالرشپس،لیپ ٹاپس سے بھی کہیں زیادہ کرنا چاہتی ہوں، بہاولپور اور ملتان کا دورہ بھی کیا، ایک ماں کیلئے اپنے بچوں کیلئے کوئی تفریق نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ چاہے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لودھراں یا پھر لیہ کے ہوں، ان کے درمیان کوئی تفریق نہیں، آپ تمام طلبہ نے محنت کی، اپنے ماں باپ سمیت میراخواب بھی پورا کیا۔
وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ ستھراپنجاب کے اہلکارصوبے کی تمام گلیاں،محلے،شہر اورگاؤں دن رات صاف کررہے ہیں، مریم نواز آپ کی وزیراعلیٰ نہیں آپ کی خادم ہے، سی سی ڈی نے پنجاب کو جرائم سے پاک کیا، مخالفین کہتے ہیں پنجاب خواتین کیلئے پہلے سے محفوظ جگہ بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی ماؤں،بہنوں اوربیٹیوں کی عزت کا خیال ہے، آپ زیور پہن کر نکلیں تو کسی کو آپکی طرف دیکھنے کی جرات نہ ہو، کسی جگہ ہراسانی کا واقعہ ہوتا ہے تو پولیس فوری ایکشن لیتی ہے، بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم میری ریڈ لائن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بچوں اوربچیوں کیلئے وہ کام ہوں گے کہ دنیا دنگ رہ جائے گی، ایک بچی نے کہا نوازشریف کی بیٹی جو وعدہ کرتی ہے وہ پورا کرتی ہے، تمام پروجیکٹس ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں جاری وساری ہیں، لوگوں نے کہا ایک کے بعد ایک پروجیکٹ کیسے ممکن ہے؟ ہم نے پونے دوسال میں ناممکن کو ممکن کردکھایا۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ایک سال میں ایک لاکھ 25ہزار گھر بن رہے ہیں، اس وقت 70سے80ہزار گھر تکمیل کے مراحل میں داخل ہورہے ہیں، ہم پنجاب کے لوگوں کو 3مرلے کا مفت پلاٹ دینے جا رہے ہیں، جو کام مرد وزرائے اعلیٰ نہیں کرپائے وہ آپکی ایک خاتون وزیراعلیٰ نے کر دکھایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دوسال میں 30ہزار کلومیٹر سڑکیں بن رہی ہیں، پنجاب میں بڑے بڑے ہسپتال بن رہے ہیں، لاہور میں کینسر کا پہلا سرکاری ہسپتال بن رہا ہے، پنجاب کےہر شہر میں دل کے امراض کے ہسپتال بن رہے ہیں، کلینک آن وہیل لوگوں کی دہلیز پر جاکر علاج کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اعمال نامہ آپ کے سامنے رکھ رہی ہوں کیونکہ میں آپ کو جوابدہ ہوں، 2 ہزار کے قریب پراپرٹی پر قبضے واپس دلوائے جاچکے ہیں، ڈالہ اوروی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کیا، آپ کو اب پنجاب میں کوئی مافیا نظر نہیں آئے گا، پنجاب اس وقت مافیا فری ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026