LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

ڈزنی کی عالمی قیادت میں پاکستانی نژاد اسد ایاز کی شمولیت، چیف مارکیٹنگ اینڈ برانڈ آفیسر مقرر

Web Desk

22 January 2026

لاس اینجلس: دی والٹ ڈزنی کمپنی نے عالمی سطح پر ایک نئی مارکیٹنگ اور برانڈ تنظیم قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی نژاد ایگزیکٹو اسد ایاز کو اپنا پہلا چیف مارکیٹنگ اینڈ برانڈ آفیسر مقرر کر دیا ہے۔ اس تقرری کے بعد اسد ایاز ڈزنی کی عالمی سطح کی سب سے سینئر قیادت کا حصہ بن گئے ہیں۔

اسد ایاز 1978 میں پاکستان میں پیدا ہوئے اور وہ پاکستان ایئر فورس کے ایک سینئر افسر کے صاحبزادے ہیں۔ والد کی سفارتی ذمہ داریوں کے باعث انہوں نے بچپن کا کچھ حصہ مشرقِ وسطیٰ میں گزارا، جہاں ان کے والد شام اور لبنان میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔ بعد ازاں اسد ایاز نوعمری میں امریکا منتقل ہو گئے۔

ڈزنی انتظامیہ کے مطابق نئی عالمی مارکیٹنگ اور برانڈ تنظیم کا مقصد کمپنی کے مختلف کاروباری شعبوں میں موجود مارکیٹنگ ٹیموں کو یکجا کرنا اور دنیا بھر میں ناظرین و صارفین کے ساتھ روابط کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ڈزنی کی عالمی برانڈ شناخت مزید مضبوط ہو گی۔