LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

سعودیہ کا بیان مایوس کن، یو اے ای نے یمن سے متعلق تمام الزامات مسترد کردیئے

Web Desk

30 December 2025

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے یمن سے متعلق سعودی عرب کے حالیہ بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے تمام الزامات مسترد کر دیے ہیں۔ یو اے ای کا کہنا ہے کہ یمن کی صورتحال سے ذمہ داری کے ساتھ نمٹنے کی ضرورت ہے اور کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں۔

اس سے قبل سعودی عرب نے یو اے ای سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ یمنی حکومت کے مطالبے کے مطابق 24 گھنٹوں میں اپنی فوج یمن سے واپس بلائے اور کسی بھی فریق کو عسکری یا مالی معاونت فوری بند کرے۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق یمن کے امن کے لیے مذاکرات ہی واحد حل ہیں جبکہ جنوبی عبوری کونسل پر دباؤ ڈال کر کارروائیوں پر آمادہ کرنا خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

یو اے ای کی جانب سے جاری ردعمل میں کہا گیا ہے کہ مکلا بندرگاہ پر لنگرانداز جہاز اسلحہ بردار نہیں تھے اور یہ جہاز کسی یمنی گروہ کے لیے نہیں بلکہ اماراتی فورسز کے لیے تھے۔ یو اے ای نے سعودی اتحادی فورسز کی جانب سے مکلا بندرگاہ پر حملے کو حیران کن قرار دیا اور کہا کہ یمن کی صورتحال کو مزید کشیدہ نہیں ہونے دینا چاہیے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے اعلان کیا ہے کہ یو اے ای کی تمام فورسز کو 24 گھنٹوں کے اندر یمن چھوڑنا ہوگا جبکہ یمن کی تمام بندرگاہوں اور زمینی و بحری گزرگاہوں پر 72 گھنٹوں کے لیے مکمل فضائی، زمینی اور بحری ناکہ بندی نافذ کر دی گئی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد نے یمن میں محدود فضائی کارروائی کی، جس میں مکلا بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔