LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے نیدرلینڈز میں سالانہ ریڈ ہیڈ فیسٹیول، دنیا بھر سے سرخ بالوں والے افراد کی شرکت پٹرول مزید مہنگا، ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے کمی کردی گئی اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب یاشار گولر سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، پرتپاک استقبال روس چین ویزا فری نظام مستقل کرنے پر تیار، صدر پوتن کا اعلان روس اور بیلاروس کے صدور کی ملاقات، تجارت اور عالمی امور پر گفتگو بات پکی ہوئی نہ منگنی، بلاول بھٹو بھی جعلی خبروں پر بول پڑے ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلو اضافہ

معذور امریکی فوجی و پاکستانی نژاد شہری محمد زاہد چوہدری وفاقی جج کے حکم پر آئی سی ای حراست سے رہا

Web Desk

23 December 2025

ٹیکوما میں ایک وفاقی جج نے پیر کے روز پاکستانی نژاد معذور امریکی فوجی محمد زاہد چوہدری کی فوری رہائی کا حکم دے دیا، جو گزشتہ چار ماہ سے نارتھ ویسٹ آئی سی ای پروسیسنگ سینٹر میں زیرِ حراست تھے۔

چیف یو ایس ڈسٹرکٹ جج ڈیوڈ جی ایسٹیوڈیلو نے قرار دیا کہ محمد زاہد چوہدری کی حراست قانونی طریقۂ کار کے بغیر عمل میں لائی گئی، جو غیر قانونی ہے۔ عدالت کے مطابق جب تک انہیں تحریری نوٹس اور جواب دینے کا موقع نہ دیا جائے، انہیں دوبارہ حراست میں نہیں لیا جا سکتا۔

محمد زاہد چوہدری کو 21 اگست کو ٹکویلا میں شہریت انٹرویو کے بعد آئی سی ای نے حراست میں لیا تھا۔ دورانِ حراست طبی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث ان کی صحت شدید متاثر ہوئی، جس پر عدالت نے تشویش کا اظہار بھی کیا۔

چوہدری کو پیر کی شام ان کی اہلیہ میلیسا چوہدری کے ہمراہ گھر روانہ کر دیا گیا۔ رہائی کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ انصاف کی جیت ہے، تاہم ایک معذور اور اعزاز یافتہ امریکی فوجی کے ساتھ ایسا ہونا افسوسناک ہے۔

واضح رہے کہ نائنتھ سرکٹ کورٹ آف اپیلز نے 2020 میں چوہدری کی بے دخلی پر حکمِ امتناع جاری کر رکھا ہے، جو تاحال برقرار ہے، اسی بنیاد پر عدالت نے کہا کہ انہیں حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔
محمد زاہد چوہدری کے شہریت کیس کا حتمی فیصلہ اپیلٹ کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔