LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روسی جوہری دھمکیوں کو مسترد کر دیا یوکرین کا روس کے نئے سیٹلائٹ نیٹ ورک کی تیاری میں مدد دینے والوں پر پابندیوں کا مطالبہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم فرانس کا سعودی توانائی تنصیبات کے تحفظ کیلئے فوجی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز

Web Desk

22 November 2025

اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 جدید آئی ٹی مراکز قائم کرکے خطے میں ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ پاکستان کی عسکری قیادت اور ڈی جی ایس سی او کی وژنری رہنمائی میں آزاد کشمیر تیز رفتار ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے ایس سی او کے آئی ٹی منصوبوں سے مظفرآباد، باغ، بھمبر، ڈڈیال، کوٹلی، میرپور، راولاکوٹ اور ہجیرہ کے ہزاروں نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو رہے ہیں۔ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ ہب نوجوانوں کی معاشی، ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجیکل خود مختاری کے مضبوط ذرائع بن چکے ہیں۔ دور دراز 49 علاقوں میں قائم فری لانسنگ ہبز نوجوانوں کے لیے ہنر سیکھنے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ مظفرآباد میں پاکستان کے پہلے خواتین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا قیام خواتین کے بااختیار ہونے کی اہم علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ ایس سی او نے خصوصی افراد کے لیے خصوصی فری لانسنگ ہب بھی قائم کیا ہے، جب کہ ان کے لیے مفت خصوصی گاڑی کی فراہمی ادارے کے سماجی شمولیت کے عملی عزم کی نمایاں مثال ہے۔ سافٹ ویئر پارکس اور آئی ٹی ہبز میں تیز رفتار انٹرنیٹ، جدید انفراسٹرکچر اور 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں 400 سے زائد نوجوان براہِ راست ان منصوبوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جب کہ 500 سے زیادہ فری لانسرز اپنی محنت سے خود کفیل ہو کر ملکی معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ ایس سی او کے ان منصوبوں سے 20 ملین ڈالر سے زائد آمدن حاصل ہو چکی ہے، جو پاکستان کی ڈیجیٹل خود انحصاری کے نئے دور کا آغاز قرار دی جا رہی ہے۔