پنجاب حکومت کا بڑا قدم، 18 محکموں کی 252 خدمات آن لائن
Web Desk
18 March 2026
لاہور: حکومت پنجاب نے ‘ڈیجیٹل پنجاب’ ویژن کے تحت عوامی سہولتوں میں انقلابی اضافہ کرتے ہوئے ای-بز (e-Biz) پورٹل پر 18 سرکاری محکموں کی 252 خدمات آن لائن فراہم کر دی ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ اب تک پورٹل پر موصول ہونے والی 44,519 درخواستوں میں سے 40,854 کی منظوری ڈیجیٹل نظام کے ذریعے دی جا چکی ہے۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ حکومت کا ہدف 15 اپریل تک مزید 48 خدمات کو اس پورٹل کا حصہ بنانا ہے۔ ایک اہم پیش رفت کے طور پر ‘مریم کی دستک’ پروگرام کی تمام سروسز کو بھی ای-بز پورٹل سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ اب تمام این او سیز (NOCs) اور پرمٹس کیو آر کوڈ کے ساتھ ڈیجیٹل طور پر جاری کیے جائیں گے۔
چیف سیکرٹری نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی کہ مینوئل سسٹم کو مکمل طور پر ختم کر کے تمام خدمات کو ڈیجیٹائز کیا جائے تاکہ شہریوں کو دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ اجلاس میں چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) سمیت تمام ڈویژنل اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026