ڈی آئی خان: درازندہ چیک پوسٹ دھماکے میں شہید 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
Web Desk
27 September 2026
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے درا زندہ کی چیک پوسٹ پر ہونے والے ہولناک خودکش دھماکے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے مزید 3 شہداء کی نمازِ جنازہ ڈی آئی خان کی پولیس لائنز میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ہے۔ نمازِ جنازہ ادا کیے جانے والے شہداء میں کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے حوالدار فرمان، سپاہی اسامہ اور ریسکیو 1122 کے اہلکار شریف اللہ شامل ہیں۔ اس موقع پر سول و عسکری اعلیٰ حکام، پولیس، کسٹمز اور ریسکیو 1122 کے افسران سمیت شہداء کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کے جسدِ خاکی کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی پیش کی، جس کے بعد تینوں شہداء کی میتوں کو تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ درا زندہ کے علاقے میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے مبینہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 12 افراد شہید جبکہ 35 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
28 September 2026
نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا
28 September 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے، کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام
28 September 2026
میر رضا علی قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی
28 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس
28 September 2026
پی ٹی آئی کے مطالبات جائز، گورنر راج گلے پڑ جائے گا، حافظ نعیم
28 September 2026
لاہور ہائیکورٹ: علیمہ خانم کو جیل میں ادویات، کپڑوں اور فیملی تک رسائی کی درخواست، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے آج دوپہر رپورٹ طلب کر لی
28 September 2026
جناح ہاؤس حملہ کیس: فلک جاوید کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا
28 September 2026