LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، پولیس کی بھاری نفری تعینات کے پی میں ایمرجنسی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کا وفاق سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی، مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش آبنائے ہرمز میں سُپر آئل ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی ویڈیو جاری ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی یو اے ای میں بارش کا امکان، تیز ہواؤں اور گردوغبار کی پیشگوئی امریکا سے بڑی طاقتوں کی ایران کو فتح کرنیکی کوششیں بھی کوڑے دان میں جا پہنچیں: محسن رضائی یو اے ای سپریم کورٹ نے غیر ملکی رہائشی کی ملک بدری کا حکم منسوخ کر دی دبئی میں انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کی نو منتخب عالمی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ جبوتی سے یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 139 افراد ہلاک امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی اور انٹیلی جنس تبادلہ بند کرنے کی دھمکی سوڈان میں سونے کی کان پر فضائی حملہ، 72 مزدور ہلاک سعودی فوجی اتحاد کی ریاض ایئرپورٹ پر پروجیکٹائل گرنے کی تصدیق

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد خان شہید

Web Desk

11 October 2026

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردی کا ایک اور بزدلانہ اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) شمشاد خان کو شہید کر دیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ واقعہ خالصتاً ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے اور شہید افسر کی کسی کے ساتھ بھی کوئی ذاتی یا خاندانی دشمنی موجود نہیں تھی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے شہید شمشاد خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انتہائی دیانت دار، شریف النفس اور فرض شناس افسر تھے۔ چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ادارے کے تمام ملازمین نے اس دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں سرکاری ملازمین کو دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات سے فوری اور موثر تحفظ فراہم کیا جائے اور اس حملے کے ذمہ داروں کو کیفَر کردار تک پہنچایا جائے۔