LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی میڈیکیئر فنڈز میں 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں مطلوب تین ملزمان کے پاکستان میں ہونے کا انکشاف ‘ہر شہری سے قربانی کی توقع کی جائے گی’، برطانوی فوج کے سربراہ نے جنگ کے خطرات کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کا فلسطینیوں اور امریکی صحافی پر حملہ سکیورٹی فورسز کا چاغی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک سعودیہ کو حوثیوں کیخلاف اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرنی چاہئے: صدر ٹرمپ کا مشورہ پاکستان کا اسرائیلی قبضہ ختم کرنے، آزاد فلسطین کیلئے ناقابلِ تنسیخ مدت مقرر کرنے کا مطالبہ آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو افراد ہلاک یورپی یونین کے سیٹلائٹ منصوبے کے منظوری کیلئے شراکت داروں کیساتھ مذاکرات جی سیون کا 44 ممالک میں غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان چین کا مسئلہ فلسطین کے دو ریستی حل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان سیکا اجلاس: اسرائیلی صدر کے خطاب کے دوران 10 ممالک کے مندوبین کا واک آؤٹ امریکی ریاست اوریگون کے سکول میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک، حملہ آور بھی مارا گیا آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل کھولنا خطے سے امریکی انخلا سے مشروط ہے: ایرانی فوج ایران کی سعودیہ اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کیلئے سفارتی کردار ادا کرنیکی پیشکش قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کا لبنان کی حمایت کا عزم

’ بھارت میں مسلمان خاتون کےنقاب کی بےحرمتی سے نام نہاد حقوقِ انسانی کےعلمبرداروں کادہرامعیار بےنقاب

Web Desk

16 December 2025

مودی راج میں خواتین اور اقلیتیں بدستور غیر محفوظ ہیں۔بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ناروا سلوک کا ایک اور شرمناک واقعہ سامنے آ گیا۔

ہندوتوا نظریے کے حامی بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نےسرکاری تقریب کے دوران مسلم خاتون ڈاکٹر کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کیا۔اس شرمناک واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی شدید ردِعمل سامنے آیا، اور اس عمل کو خواتین کی عزت، ذاتی آزادی اور مذہبی وقار پر کھلا حملہ قرار دیا گیا۔

اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ کل بہار میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے، جس میں ایک مسلمان بہن کے نقاب کی بے حرمتی کی گئی، نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور نام نہاد حقوقِ انسانی کے علمبرداروں کے دوہرے معیار کو بے نقاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ مظلوموں کی حفاظت کے لیے صرف دعوے کافی نہیں، بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایک مضبوط پاکستان اپنے شہریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مظلوم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئین و قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں فیض نیازی گٹھ جوڑ نے پاکستان کے نوجوانوں کو انتشار اور مایوسی کی طرف دھکیلا، تاہم پاک فوج نے اپنے ادارے سے احتساب کا عمل شروع کرکے مثال قائم کر دی۔
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نوجوانوں کا مستقبل بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور حکومت نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپس، اسکالرشپس اور بلاسود قرضے فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بانی پی ٹی آئی نے نوجوان نسل کو گمراہ کر کے ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف کھڑا کیا۔
چیئرمین یوتھ پروگرام نے کہا کہ آج دنیا کا رخ پاکستان کی طرف ہے، غیر ملکی وفود کے دورے اور عالمی معاہدے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی نوید ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ انہیں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ہمارے نوجوان کھیلوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور دن بدن کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف قوتیں ملک کے امن کے خلاف سرگرم ہیں، تاہم پاک فوج اور سیاسی اداروں کے احتساب نے دنیامیں مثال قائم کی ہے۔
چیئرمین نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں میرٹ کی مثال قائم ہو رہی ہے اور پاکستان کے اندر شفاف اور مؤثر اقدامات جاری ہیں۔