LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

ڈیرہ بگٹی: دو گروہوں کے درمیان فائرنگ، چار افراد جاں بحق، ایک زخمی

Web Desk

5 July 2026

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ درینجن میں رقم کے لین دین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان ہونے والی ہولناک فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق، دونوں گروپوں کے درمیان پیسے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم کی شکل اختیار کر لی۔ فائرنگ کے اس افسوسناک واقعے میں دونوں اطراف سے جانی نقصان ہوا ہے۔

پولیس حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک گروپ سے تعلق رکھنے والے باپ اور سگا بیٹا شامل ہیں، جبکہ دوسرے گروپ کے دو سگے بھائی گولیوں کا نشانہ بن کر دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے