LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت آئی ٹی برآمدات سے متعلق اہم اجلاس

Web Desk

19 December 2025

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت آئی ٹی برآمدات کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئی ٹی برآمدات کے ذریعے آمدن اور زرمبادلہ بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزارتِ آئی ٹی کی جانب سے عالمی سطح پر آئی ٹی برآمدات میں اضافے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں آئی ٹی سیکٹر کی موجودہ صورتحال، برآمدی مواقع اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے آئی ٹی کو مستقبل کی صنعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی اور متعلقہ شعبے قومی معیشت کا کلیدی ستون بن سکتے ہیں۔ انہوں نے اس شعبے کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں وزارتِ خارجہ نے آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کے لیے عالمی سطح پر بھرپور کردار جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیرِ آئی ٹی، سیکریٹری خارجہ اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔