نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کا دورہ، پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا ساتواں دور منعقد
Web Desk
4 January 2026
چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی دعوت پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ کا سرکاری دورہ کیا، جہاں دونوں رہنماؤں کی مشترکہ صدارت میں پاک–چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا ساتواں دور منعقد ہوا۔
دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات کے دوران پاک–چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا گیا، جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)، دوطرفہ تجارت، کثیرالجہتی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار اور وانگ ای نے پاک–چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ اور تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کو شایانِ شان انداز میں منانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان–چین دوستی نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے روشن اور مستحکم مستقبل کی ضامن ہے۔
متعلقہ عنوانات
حوثیوں کے حکومتی فورسز کے تربیتی کیمپ پر تین میزائل حملے، 53 افراد جاں بحق
19 October 2026
جرمنی کا یہودی شخصیات کے قتل کی مبینہ سازش پر ایرانی سفیر سے سخت احتجاج
19 October 2026
ایلون مسک کا اگلے سال امریکہ کے ہر بچے کو سپیس ایکس کے حصص دینے کا اعلان
19 October 2026
جنگ کے اخراجات نے ایران کے دشمنوں کو مایوسی سے دوچار کر دیا: محمد مخبر
19 October 2026
نومنتخب سعودی سفیر کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
19 October 2026
ٹرمپ کی جانب سے روس پر مجوزہ پابندیاں ختم کرنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی
19 October 2026
قطر نے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی، پاکستان سفارتی کوششوں کو سراہتا ہے: محسن نقوی
19 October 2026
پاور اور گیس شعبوں کا مجموعی گردشی قرضہ 5306 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
19 October 2026