اسحاق ڈار سے ڈاکٹر عبدالمالک کی ملاقات، بلوچستان کی معاشی خوشحالی کے عزم کا اعادہ
Web Desk
19 July 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے نیشنل پارٹی کے وفد نے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں بلوچستان کی معاشی خوشحالی اور صوبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے زور دیا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کا خاتمہ اور ان کا معاشی استحکام وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی پارٹی کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس اہم مشاورتی ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور طارق باجوہ بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کا اعزاز؛ رانا مشہود نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی آفیشل فٹ بال ‘ٹریونڈا’ دنیا کے سامنے پیش کر دی
20 July 2026
پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26-2025 میں ریکارڈ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کمالیا
20 July 2026
مہاجرین ووٹ دے کر ثابت کریں وہ جموں و کشمیر کا لازم حصہ ہیں: احسن اقبال
19 July 2026
دنیا بھر میں میٹا سروس عارضی طور پر متاثر ہونے کے بعد بحال
19 July 2026
مال بردار ٹرین حادثہ: کراچی سے لاہور سمیت مختلف روٹس کی ٹرینیں منسوخ
19 July 2026
لاکھوں نوجوان بنوقابل پروگرام میں رجسٹرڈ، جلد آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے: حافظ نعیم
19 July 2026
عامر خان کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، کھیلوں کے فروغ پر گفتگو
19 July 2026
کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گی
19 July 2026