LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کا فیصلہ

Web Desk

21 November 2026

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کی مجموعی صورتِ حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں گندم کے ملکی ذخائر کی موجودہ صورتِ حال اور مارکیٹ میں اس کی بلا تعطل فراہمی کے نظام پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ملک میں گندم کے وافر ذخائر برقرار رکھنے کے لیے ضرورت پڑنے پر درآمد کے آپشن کا جائزہ لیا گیا اور اجلاس میں مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے منڈیوں میں قیمتوں میں استحکام اور ناجائز منافع خوری کی مؤثر روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنائیں۔

اسحاق ڈار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے، جبکہ مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور قیمتوں میں غیر ضروری اتار چڑھاؤ روکنے کے لیے بروقت انتظامی اقدامات کیے جائیں۔