وزیراعظم شہباز شریف سے سویڈش ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات
Web Desk
13 January 2026
سلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج وزیراعظم ہاؤس میں معروف سویڈش ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ایرکسن کے صدر اور مارکیٹ ایریا یورپ، مشرق وسطیٰ و افریقہ کے سربراہ مسٹر پیٹرک جوہانسن کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان میں ایرکسن کی چھ دہائیوں پر محیط سرمایہ کاری اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی ترقی میں اس کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں اقتصادی ترقی، پیداواری صلاحیت اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے جدید ڈیجیٹل رابطوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے 5G سمیت جدید نیٹ ورکس میں ایرکسن کے عالمی تجربے سے استفادہ حاصل کرنے میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ضروریات کے مطابق محفوظ اور پائیدار آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں ڈیجیٹل مہارتوں کی ترقی، مالی شمولیت، کیش لیس ادائیگی نظام کی توسیع اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر بھی گفتگو ہوئی۔
ایرکسن کے وفد نے 5G سپیکٹرم نیلامی اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
2 October 2026
رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
2 October 2026
حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک
2 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
2 October 2026
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
2 October 2026
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
2 October 2026
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
2 October 2026
وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا
2 October 2026