پاک فضائیہ اور بنگلہ دیش ایئر فورس کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط، ایئر چیف مارشل کا دورۂ پاکستان
Web Desk
6 January 2026
بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان کی قیادت میں اعلیٰ دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ہوئی۔ اس موقع پر بنگلہ دیشی ایئر چیف کو پاک فضائیہ کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ملاقات میں دفاعی تعاون، آپریشنل ہم آہنگی، ادارہ جاتی شراکت داری، تربیت، استعداد کار میں اضافے اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاک فضائیہ نے بنگلہ دیش ایئر فورس کے لیے جامع تربیتی فریم ورک کے تحت بنیادی سے اعلیٰ پرواز اور خصوصی کورسز میں تعاون کا اعادہ کیا، جبکہ سپر مشاق تربیتی طیاروں کی تیز تر فراہمی اور مکمل تربیتی و طویل المدتی سپورٹ سسٹم کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔
ملاقات میں جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی ممکنہ خریداری، ایئر ڈیفنس ریڈار سسٹمز کے انضمام، فضائی نگرانی میں بہتری اور پرانے فضائی بیڑے کی دیکھ بھال میں معاونت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ بنگلہ دیشی وفد نے نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر، پاک فضائیہ سائبر کمانڈ اور نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اور آئی ایس آر، سائبر، اسپیس، الیکٹرانک وارفیئر اور ڈرون سسٹمز کی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا۔
بنگلہ دیشی ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے شاندار جنگی ریکارڈ اور جدید صلاحیتوں کی تعریف کی۔ دورے سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تاریخی دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور دونوں ممالک نے طویل المدتی اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026