سری لنکا میں سیلاب سے ہلاکتیں 123 تک جا پہنچیں؛ 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر
Web Desk
29 November 2025
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی ڈیزاسٹرز مینجمنٹ سینٹر نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 123 ہو گئی ہے۔
تاحال 130 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے اور امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔طوفان، بارش اور سیلاب سے سب سے زیادہ کینڈی ضلع متاثر ہوا ہے جہاں 51 افراد ہلاک جبکہ 67 لاپتا ہیں۔اس کے بعد بادولا میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں 35 افراد ہلاک ہوگئے اور 27 افراد کا تاحال کچھ پتا نہ چل سکا۔اسی طرح ضلع کیگالے میں 9 ماتلے میں 8، نورا ایلیا میں 6 اور امپارا میں 5 ہلاکتیں ہوئیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔سیلاب سے ملک بھر میں 3 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بے موسم اور غیر متوقع مقدار میں ہونے والی بارشوں، سیلاب اور برفباری نے قدرتی آفت کی صورت اختیار کرلی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا
15 August 2026
لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ
15 August 2026
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق
15 August 2026
امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
15 August 2026
ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون
15 August 2026
انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ، شدت 7.7 ریکارڈ
15 August 2026
بھارتی یوم آزادی: مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت، فورسز کی بھاری نفری تعینات
15 August 2026
یمن کی موکا بندرگاہ پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ، 4 افراد جاں بحق
15 August 2026