اسحاق ڈار کی برسلز میں اہم سفارتی سرگرمیاں، ای یو اور نیٹو قیادت سے ملاقاتیں
Web Desk
20 November 2025
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے دورۂ برسلز میں سفارتی رابطوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، جہاں انہوں نے یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور میگنس برنر اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
نیٹو ہیڈکوارٹرز آمد پر مارک روٹے نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال، عالمی و علاقائی سیکیورٹی اور پاکستان۔نیٹو تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے عالمی سطح پر سفارتکاری، مذاکرات اور بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کیلئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔
اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور میگنس برنر کے ساتھ ملاقات بھی اہم رہی، جس میں پاکستان سے ہنرمند افرادی قوت کی یورپی یونین تک قانونی رسائی آسان بنانے پر غور کیا گیا۔ دونوں فریقین نے پاک۔ای یو مائیگریشن موبلٹی ڈائیلاگ کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مزدوروں کی قانونی نقل و حرکت اور متعلقہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون مزید بڑھایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے سیاسی قائدین کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان
7 September 2026
پاکستان چاروں صوبوں کے ساتھ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا: وزیراعلیٰ سندھ
7 September 2026
مسابقتی بجلی مارکیٹ کے قیام میں نیپرا کا فیصلہ اہم سنگِ میل ہے: اویس لغاری
7 September 2026
صومالیہ کا بحری قزاقی کے خلاف عالمی کارروائی کا مطالبہ
7 September 2026
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
7 September 2026
پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: وزیرِ خزانہ کی شفافیت اور عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت
7 September 2026
جناح ہاؤس حملہ کیس: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا 21 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا
7 September 2026
سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی
7 September 2026