وزیراعظم کی زیر صدارت دانش یونیورسٹی بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس
Web Desk
15 December 2025
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے بورڈ کے چیئرمین اور اراکین کا خیرمقدم کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بورڈ کی کاوشیں علم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کریں گی اور دانش یونیورسٹی ٹیکنالوجی اور جدید علوم کے فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انہوں نے یونیورسٹی کی عمارت کو سادہ مگر پر وقار طرز پر تعمیر کرنے کی ہدایت بھی دی۔وزیراعظم نے طلباء کی بھرتی کے حوالے سے ہدایت کی کہ ملک بھر، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مستحق اور لائق طلباء کو داخلے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ علاوہ ازیں، سرکاری اسکولوں میں دانش یونیورسٹی کے حوالے سے آگہی پروگرام چلانے کی ہدایت بھی دی گئی۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ:دانش یونیورسٹی پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کر دیا گیا ہےیونیورسٹی کا چارٹر وزارت قانون و انصاف سے منظور ہو چکا ہے اور منظوری کے لیے کابینہ اور پارلیمنٹ کو بھیجا جائے گاملک بھر میں آؤٹ ریچ پروگرام شروع کیا جا رہا ہےابتدائی طور پر عصری تقاضوں سے ہم آہنگ سینٹر آف ایکسیلنس قائم کیا جائے گامستحق طلباء کے لیے داخلے کی تیاری کے لیے ٹریننگ کیمپس شروع کیے جائیں گےیونیورسٹی کے ایکڈمک ویژن کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین تعلیم سے رابطے کیے گئے ہیںاجلاس میں وزیر وفاقی تعلیم و فنی تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور دانش یونیورسٹی بورڈ آف ٹرسٹیز کے اراکین و متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026