LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت 4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ

حکومت نے ملک بھر میں سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا

Web Desk

24 November 2025

اسلام آباد: پاکستان کی وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سائبر سکیورٹی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو اہم قومی انفراسٹرکچر کے لیے سائبر سکیورٹی اقدامات تجویز کرے گی اور ملک میں سائبر سکیورٹی کے نفاذ میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔

وزارتِ آئی ٹی نے سائبر سکیورٹی ایکٹ کا ابتدائی مسودہ اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے لیے بھیجا ہے۔ حکومت پیکا میں ترامیم تجویز کر رہی ہے، جن میں ’ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی‘ کے قیام کی تجویز شامل ہے۔ یہ اتھارٹی آن لائن مواد کی نگرانی، جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے، اور سائبر کرائم کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ایجنسی قائم کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔

یہ اقدام ریاستی اداروں کے خلاف سائبر جرائم پر قابو پانے اور آن لائن مواد پر نگرانی بڑھانے کے ارادے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں پاکستان میں 53 لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہو چکے ہیں۔