کسٹمز انفورسمنٹ کی بڑی کارروائیاں، 1 ارب 38 کروڑ روپے مالیت کی منشیات و اسمگل شدہ سامان ضبط
Web Desk
16 December 2025
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے ملک گیر اسمگلنگ کے خلاف جاری اپنی مہم کے دوران کوئٹہ میں دو بڑی کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر ایک ارب 38 کروڑ روپے مالیت کی منشیات، اسمگل شدہ سامان اور گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے یہ دونوں اہم کارروائیاں کیں۔ ضبط کیے گئے سامان کی تفصیلی فہرست میں 22 اعشاریہ 14 کلو گرام منشیات، غیر ملکی سگریٹ، چھالیہ، بھارتی ادویات، آٹو پارٹس، ایک قیمتی گاڑی اور تین اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک شامل ہیں۔
ایف بی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پہلی کارروائی زیارت کراس کے مقام پر کی گئی، جہاں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی جانب منتقل کیے جانے والے تین مشکوک کنٹینرز کو روکا گیا۔ ان کنٹینرز کی تلاشی پر اسمگل شدہ سامان کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔
دوسری کامیاب کارروائی میں کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی، جس کے نچلے حصے میں بنے ہوئے اسپیئر وہیل کے اندر انتہائی مہارت سے چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئی۔ برآمد ہونے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں تخمینی مالیت ایک ارب 23 کروڑ روپے بنتی ہے۔
کسٹمز حکام نے تمام ضبط شدہ منشیات، اسمگل شدہ سامان اور گاڑیوں کو تحویل میں لے کر ذمہ دار عناصر کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026