بنوں میں سی ٹی ڈی، پولیس اور پاک فوج کا مشترکہ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
Web Desk
14 October 2026
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، ضلعی پولیس اور پاک فوج نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران مارے جانے والے ایک دہشت گرد کی شناخت کالعدم تنطیم ‘اتحاد المجاہدین پاکستان’ کے اہم کمانڈر محب خان عرف ثمین کے نام سے ہوئی ہے، جس کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا اور اس کے خلاف سی ٹی ڈی بنوں میں سنگین نوعیت کے 22 مقدمات درج تھے۔
حکام نے بتایا کہ ہلاک کمانڈر محب خان عرف ثمین پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور دیگر تخریبی کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دوسرے دہشت گرد کی شناختی تصدیق کا عمل جاری ہے
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026